Friday, September 30, 2022

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، فرنٹیئرکور کے 4 جوان اور لیویز سب انسکپٹر شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، فرنٹیئرکور کے 4 جوان اور لیویز سب انسکپٹر شہید
October 2, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں فرنٹیئرکور کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں خیبر کے رہائشی 28 سالہ شہید لانس نائیک ولی، کرم کے رہائشی 28 سالہ شہید لانس نائیک عبدالمجید، چارسدہ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار زاہد اور کرم کے رہائشی 37 سالہ شہید حوالدار اسحاق شامل ہیں جبکہ شہید سب انسپکٹر جاوید کا تعلق سپن وام سے تھا۔

وزیرِداخلہ شیخ رشید نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔