Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شمالی وزیرستان میں امن بحال، تجارتی سرگرمیوں بحال کرنے پر کام جاری، چھے ارب روپے کی لاگت سے کمرشل کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز

شمالی وزیرستان میں امن بحال، تجارتی سرگرمیوں بحال کرنے پر کام جاری، چھے ارب روپے کی لاگت سے کمرشل کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز
February 7, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) شمالی وزیرستان میں امن بحال ہو گیا ہے اب وہاں تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے پر کام جاری ہے۔ 6 ارب روپے کی لاگت سے کمرشل کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔ شمالی وزیرستان میں امن کی بحالی کے بعد 1 لاکھ 20 ہزار متاثرین واپس جا چکے ہیں جبکہ باقی متاثرین رواں سال جون تک واپس چلے جایئں گے۔ ایجنسی میں جدید طرز کا کمرشل سنٹر تعمیر کرنے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں کمرشل سنٹر تعمیر کرنے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی جس کے لئے 6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس دوران متاثرین کی واپسی بتدریج جاری ہے۔ آپریشن ضرب عزب کی کامیابی کے بعد شمالی وزیرستان میں متاثرین واپس جا رہے ہیں۔ وہاں معاشی سرگرمیاں بھی شروع ہونے لگی ہیں۔