شمالی وزیرستان: فضائی کارروائی میں 31 دہشت گرد ہلاک‘ کئی ٹھکانے تباہ
لاہور (92نیوز) شمالی وزیرستان میں دتہ خیل اور جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکئی وانا میں دہشت گردوں کیخلاف فضائی کارروائی میں اکتیس دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب فضائی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔