Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شمالی وزیرستان، فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی شاہد شہید

شمالی وزیرستان، فوجی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی شاہد شہید
August 7, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی(92 نیوز) شمالی وزیرستان کے ضلع گھریوم میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع گھریوم میں فوجی چوکی پردہشت گردوں کے حملے کا پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید سپاہی شاہد کا تعلق بہاولنگر سے تھا، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔  پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔