Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، نائیک غلام مصطفیٰ شہید

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، نائیک غلام مصطفیٰ شہید
August 2, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے غاریوم میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کردی، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غاریوم میں فوجی چوکی پر فائرنگ کردی۔ پاک فورسز کی جانب سے  دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہوگئے، ان کی عمر 37 سال اور تعلق مظفرآباد سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.