Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شفقت حسین کے چھٹی بار ڈیتھ وارنٹ جاری !!! چار اگست کو کراچی کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائیگی

شفقت حسین کے چھٹی بار ڈیتھ وارنٹ جاری !!! چار اگست کو کراچی کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائیگی
July 27, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے7سالہ معصوم بچے کے قاتل مجرم شفقت حسین کے چھٹی بار ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے۔ مجرم کو4 اگست کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق مجرم شفقت حسین کو نیوٹاون کراچی میں معصوم عمیر کے اغوا، زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر 2004ءمیں سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم این جی او نے عمر کا تنازعہ کھڑا کر کے عملدرآمد رکوا دیا تھا۔ مجموعی طور پر مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمدپانچ بار رکوایاگیا۔ این جی اوکی مداخلت پر ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کی گئیں اور عمر کا تنازعہ حل ہو گیا جس کے بعد آج چھٹی مرتبہ مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے۔