شفقت حسین کی پھانسی پاکستان کاداخلی معاملہ ہے:چودھری نثار

اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی بلوچستان حکومت کی درخواست پر موخر کی گئی جبکہ شفقت حسین کی عمر کے تعین کا فیصلہ ہونے میں ایک ماہ لگے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چودھری نثار کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کے بیان کی تصدیق کے لئے 72 گھنٹے کم تھےمجرم کی پھانسی بلوچستان حکومت کی درخواست پر موخر کی گئی۔
وزیر داخلہ نے کراچی میں پھانسی کے مجرم شفقت حسین کے حوالے سے کہا کہ یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،کوئی دباؤ قبول نہیں۔
چودھری نثار کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر شفقت حسین کے کیس کے معاملے میں ملک کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔