Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شعیب ملک ڈبل سنچری سکور کرنیوالے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے

شعیب ملک ڈبل سنچری سکور کرنیوالے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے
October 14, 2015
لاہور (92نیوز) ابوظہبی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران آج بھی رنز کے انبار لگے۔ شعیب ملک نے ڈبل سنچری بنا کر شاندار کم بیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹی بلے باز شعیب ملک نے 420 گیندوں پر 245 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار ڈبل سنچری بنانے والے شعیب ملک کی اننگز میں 4 چھکے اور 24 چوکے شامل ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم میں پانچ برس بعد واپس آنے والے شعیب ملک 245 رنز کی اننگز کھیل کر بین سٹوکس کی گیند پر کیچ ہوئے۔ شعیب ملک ڈبل سنچری سکور کرنے والے پاکستان کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔ دوسری جانب اسد شفیق نے بھی انگلش باولرز کو دھول چٹائی۔ اسد شفیق نے 198گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں دس چوکے شامل تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔