Monday, October 3, 2022

شعیب ملک ٹی 20 کیریئر میں 2000 رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے

شعیب ملک ٹی 20 کیریئر میں 2000 رنز بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
ہرارے ( 92 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے ، اسٹار بلے باز ٹی 20 کیریئر میں 2000رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔ مایہ ناز بیٹسمین  نے  اہم سنگ میل  سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کیخلاف عبور کیا ،شاندار پرفارمنس کیساتھ شعیب ملک مختصر فارمیٹ  میں دو ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے  بلے باز بن گئے ۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم اور انہی کے ہم وطن مارٹن گپٹل بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔