Tuesday, September 17, 2024

شعیب ملک عمدہ کارکردگی سے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے

شعیب ملک عمدہ کارکردگی سے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے
October 6, 2015
لاہور (92نیوز) زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریزمیں عمدہ کارکردگی نے آل راونڈر شعیب ملک کو ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنا دیا۔ شعیب ملک حالیہ دنوں میں عمدہ فارم میں ہے جس کا شاندار مظاہرہ انہوں نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں کیا جبکہ اس سے قبل سری لنکا کیخلاف میچز میں بھی شعیب ملک نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس ا ور منیجر انتخاب عالم کی درخواست پر شعیب ملک کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سخت ترین سیریز کیلئے شعیب ملک جیسے تجربہ کار کھلاڑی کی ضرورت ہے۔