Wednesday, February 21, 2024

شعیب اختر کے تیز ترین گیند کرانے کے ریکارڈ کے 18 سال مکمل

شعیب اختر کے تیز ترین گیند کرانے کے ریکارڈ کے 18 سال مکمل
February 22, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت رکھنے والے شعیب اختر کو تیز ترین گیند کرائے آج 18 سال مکمل ہو گئے ۔

شعیب اختر نے  آج کے ہی دن 2003 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف 100.2 میل فی گھنٹہ  کی رفتار سے گیند پھینک کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

شعیب اختر کا 18 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ آج بھی ان کے پاس ہے ۔