Friday, April 19, 2024

شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا

شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا
May 7, 2016
  کراچی(92نیوز)چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم پیر 9 مئی کو ہو گی جبکہ  شب برات 22اور 23مئی کی درمیانی رات ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مرکزی چیئرمین مفتی منیب کی زیر صدارت ہوا ۔ کمیٹی نے کراچی میں اپنے مرکزی دفتر کی چھت پر چاند کا جائزہ لیا لیکن انہیں چاند نظرنہیں آیا ۔ کمیٹی کو دوسرے صوبوں سے شہادتیں بھی موصول نہیں ہوئی ہیں جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ شعبان المعظم کا چاند کل نظر آئے گا اور یکم شعبان نو مئی کو ہوگی