کراچی ( 92 نیوز) شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے شریک ہوئے۔
ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور تصدیق کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے ۔