Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نواز دیا گیا
May 4, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ نگری کے اداکار و فلمساز ششی کپور کو بھارتی حکومت کی جانب سے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تقریب میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے خصوصی شرکت کی۔ بالی وڈ کی دنیا میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سب سے باوقار اور بڑا ایوارڈ تسلیم کیا جاتا ہے۔ ششی کپور یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اپنے والد پرتھوی راج کپور اور بھائی راج کپور کے بعد خاندان کے تیسرے فرد ہیں۔ ششی کپور نے 100سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے نقوش چھوڑے۔ انکی فلمیں نمک حلال، دیوار، کبھی کبھی نے بالی وڈ نگری میں تہلکہ مچادیا۔ بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے ششی کپور کو بالی وڈکے لیجنڈ کا خطاب دیتے ہوئے انکی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ واضح رہے کہ ششی کپور بیماری کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکے، انکے لیے ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔