شریف میڈیکل کمپلیکس میں نوازشریف کا ایک اور چیک اپ کیا گیا

لاہور ( 92 نیوز) طبی بنیادوں پر رہائی پانے والے نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔
اُن کے ساتھ ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی اسپتال پہنچے۔ میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نوازشریف کے علاج کا روڈ میپ ابھی طے نہیں کیا نہ ہی یہ بتا سکتے ہیں کہ علاج کب تک چلے گا۔ علاج پاکستان میں ہوگا یا باہر ہوگا یہ ابھی فیصلہ نہیں کر پائے۔
ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ دل کی دھڑکن متوازن رکھنے کیلئے نوازشریف کو مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا۔ وہ اسپتال میں تو داخل نہیں البتہ گھر پر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہی رہتے ہیں۔
طبی معائنہ کروانے کے بعد نوازشریف شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے جاتی امرا روانہ ہو گئے۔