Saturday, July 27, 2024

شریف فیملی کی سزا کیخلاف سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

شریف فیملی کی سزا کیخلاف سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا
August 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ  صفدر کی سزا کے خلاف  کیس کی سماعت کرنے والا لاہورہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا،بنچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزانے سماعت سے انکارکردیا۔ نواز شریف،مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی سزاکےخلاف دائرکیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزاکی سربراہی میں بنچ نے کی ، جسٹس شمس محمود مرزا نےذاتی وجوہات کی بناپر کیس کی سماعت سے انکار کر دیا ۔ انہوں نےفائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے کیس کسی دوسرےبنچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی  ۔ لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا کہ نیب کا قانون اٹھارہویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے ۔ درخواست میں استدعاکی گئی کہ ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو نیب کے اس مردہ قانون کے تحت سزا دی گئی جو ختم ہو چکا ہے ، ان کی سزاکالعدم قراردی جائے۔