Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شریف خاندان کے پاس جوالہٰ دین کا چراغ ہے وہ قوم کو بھی دیدیں تاکہ ملک ترقی کرے:سراج الحق

شریف خاندان کے پاس جوالہٰ دین کا چراغ ہے وہ قوم کو بھی دیدیں تاکہ ملک ترقی کرے:سراج الحق
July 11, 2017

لاہور(92نیوز)جماعت اسلامی نے بھی وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ شریف خاندان کے پاس جو الہٰ دین کا چراغ ہے وہ  قوم کو بھی دے دیں تاکہ ملک ترقی کرے .

تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی کے سیکریٹریٹ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے انہیں  خود مستعفی ہو جانا چاہئے۔ سرج الحق کا کہنا تھا کہ قطری شہزادہ، شریف خاندان کا بزنس پارٹنر تھا اس کو لانا جے آئی ٹی کی نہیں شریف خاندان کی ذمہ داری تھی اس احتساب کے بعد ملک کا مستقبل کرپشن فری ہو گا .

امیر جماعت اسلامی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے پاس ایسا کون ساالٰہ دین کا چراغ ہے جس سے اتنی تیزی کے ساتھ ان کے اثاثے بڑھے ،وہ چراغ عوام کو بھی دے دیں ۔