Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شریف خاندان کے بچوں کی بیرون ملک خفیہ جائیدادیں سامنے آ گئیں

شریف خاندان کے بچوں کی بیرون ملک خفیہ جائیدادیں سامنے آ گئیں
April 4, 2016
لاہور (92نیوز) بیرون ملک دولت چھپانے والوں میں وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور بیٹی مریم نواز کے نام بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شریف فیملی نے لندن میں ہائیڈ پارک کے قریب چھ جائیدادیں خریدیں۔ حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز نے نوے کی دھائی میں چار آف شور کمپنیاں بنائیں۔ اخبار کے مطابق نوازشریف فیملی نے ان جائیدادوں کے بدلے میں سترلاکھ برطانوی پاونڈز کا قرضہ لیا اور چھ میں سے چار جائیدادیں ڈوچے بینک کے پاس رہن رکھوائیں۔ شریف خاندان ان رپورٹس کی تردید کر چکا ہے۔ اخبار کے مطابق بیرون ملک جائیدادیں چھپانے والوں میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا نام بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینظیر بھٹو کے بھتیجے حسن علی بھٹو اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے شارجہ میں آف شور کمپنی بنائی۔ انہوں نے آئل فار فوڈ پروگرام کے بدلے عراقی حکومت کو رشوت بھی دی تھی۔