Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شریف خاندان کے ارب پتی بننے کا معاملہ 1993 میں موٹروے بننے کے بعد شروع ہوا : شیخ رشید

شریف خاندان کے ارب پتی بننے کا معاملہ 1993 میں موٹروے بننے کے بعد شروع ہوا : شیخ رشید
December 6, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے ارب پتی بننے کا معاملہ 1993ء میں موٹروے بننے کے بعد شروع ہوا۔۔شریف خاندان کو تحفے 19سال کی عمرمیں ہی کیوں ملتے ہیں ، لگتاہے کسی نجومی نے انہیں ایسا کہا ہے دودھ کی رکھوالی پر بلوں کونہیں بٹھا سکتےقوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پانامہ لیکس کیس میں دوران سماعت شیخ رشید نے دلائل دیئے کہ میرا کیس شارٹ سویٹ اورسمارٹ ہے یہ کہنا درست نہیں کہ کاغذات نامزدگی میں زیر کفالت ہونے کا خانہ نہیں تھا اور مریم نواز کا نام لکھا گیا سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مریم نوازوزیراعظم نوازشریف کی زیرکفالت ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ فلیٹس قطری شہزادے کے نہیں نواز شریف کے ہیں کیس بہت اہمیت اختیار کررہا ہے ثبوت بھی آئینگے گے تابوت بھی نکلیں گے۔

دوران سماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذرا برابر بھی شک نہیں کہ آف شور کمپنیاں نواز شریف کی ہیں ملکوں کی تاریخ میں ایسے موقعے آتے رہتے ہیں لیکن جمہوریت کو مضبوط کرنے کا آخری موقع ہے۔