Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شریف خاندان کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں

شریف خاندان کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں
July 16, 2017

اسلام آباد(92نیوز)شریف خاندان کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں جےآئی ٹی نےاپنا کام کردیا،اب ہے دلائل کی باری کیا حکومت دلائل سے قائل کرپائےگی۔۔؟پاناما کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے نو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق شریف خاندان کا سیاسی مستقبل کیا ہو گا؟پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں جےآئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد سپریم کورٹ کاتین رکنی بنچ کل تاریخی مقدمے کی سماعت کرے گا۔ پاناما کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے نو بجے سپریم کورٹ میں ہو گی عدالت کو کیسے قائل کرناہے۔ ۔تحریک انصاف اور حکومتی وکلا نےبھرپور تیاری کررکھی ہے فریقین کل سپریم کورٹ کے روبرودلائل دیں گے۔

حکومت نے جےآئی ٹی کی رپورٹ چیلنج کرنےکی تیاری کرلی اور اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت حکومتی وکلا اور قانونی و آئینی ماہرین کی طویل ملاقاتیں جاری رہیں۔۔حکومت جےآئی ٹی  رپورٹ کے کمزور پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے مواد تیار کرلیا ہے۔