Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شریف خاندان کا دفاع‘ پرویز رشید نے توپوں کا رخ کپتان کی طرف کر لیا

شریف خاندان کا دفاع‘ پرویز رشید نے توپوں کا رخ کپتان کی طرف کر لیا
April 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراطلاعات پرویز رشیدپانامہ کی لاءفرم کے لیکس کے بعد عمران خان کے بیان پر سیخ پا ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے شریف خاندان نے جو کمایا اپنی محنت اور ایمانداری سے کمایا۔ ماضی میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شریف خاندان کو پابند سلاسل کیا گیا۔ عمران خان بتائیں انہوں نے عوام کو کیا دیا؟ تحریک انصاف کے چیئرمین اپنا کوئی ایک کارنامہ ہی بتا دیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشیدنے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے پانامہ لیکس پر عمران خان کے ردعمل کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ شریف خاندان کے اثاثے سب کے سامنے ہیں۔ جن بچوں کا نام لیا جا رہا ہے اگر وہ پاکستان میں کاروبار کرتے تو یہاں تنقید کی جاتی۔ سوالات اٹھانے والے بتائیں کہ ان کے اپنے کتنے لوگ باہر کاروبار کر رہے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو سیاست کا پتہ ہے نہ معیشت کا۔ ان کو صرف تنقید کرنا آتی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین اپنا کوئی ایک کارنامہ قوم کے سامنے پیش کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد عوام کے پاس جا کر پوچھیں گے کہ بتائیں کارکردگی کیسی رہی۔ وزیر اطلاعات نے عمران خان کی سیاست پر خوب تنقید کے نشتر چلائے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی سیاست سب کے سامنے ہے جبکہ جو کچھ عمران خان کر رہے ہیں وہ بھی عوام جانتے ہیں۔ انہوں نے ملکی مفاد کی خاطر مثبت فضا اور ماحول بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔