Wednesday, October 5, 2022

شریف خاندان تین سال سے اپیلوں کو چلنے نہیں دے رہا ، فرخ حبیب

شریف خاندان تین سال سے اپیلوں کو چلنے نہیں دے رہا ، فرخ حبیب
September 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فرخ حبیب کا کہنا ہے شریف خاندان تین سال سے اپیلوں کو چلنے نہیں دے رہا۔

فرخ حبیب نے کہا شریف خاندان ہر بار التوا کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ ڈھونگ کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ جب بھی کرپشن پر سوال ہوتا ہے یہ بیمار پڑ جاتے ہیں۔ عدالت میں ثابت کرنے کے لیے انکے پاس کچھ بھی نہیں۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی التواء کے ذریعے انہوں نے خارج کرایا۔ اب وکیل کی بیماری کا بہانہ کر کے شریف خاندان کیسز کی سماعت میں تاخیر کر رہے ہیں۔ ایون فیلڈ کیس میں شریف خاندان نے جعلی قطری خط عدالت میں پیش کیا۔ شریف خاندان اگر بے قصور ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کرائے

فرخ حبیب بولے نواز شریف جھوٹ بول کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک شریف خاندان پرتعیش زندگی بسر کر رہا ہے۔ مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی دفعہ احتساب کا عمل شروع کیا ہے۔ شریف خاندان اب این آر او کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔