Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شریف خاندان بتائےان کےخلاف کون سازش کررہا ہے: عمران خان

شریف خاندان بتائےان کےخلاف کون سازش کررہا ہے: عمران خان
July 6, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے کہا ہے شریف خاندان کہتا ہے کہ ان کے خلاف سازش ہوئی، بتایا جائے سازش کون کررہا ہے، قطری شہزادہ تلور کا شکار کرنے تو پہنچ گیا،خط کے لیے کیوں نہیں،کہتے ہیں10 جولائی کے بعدعوام کو سڑکوں پر لائیںگے۔

تفصیلات کےمطابق پاناما عالمی انکشاف ہے،شریف خاندان بتائے کہ ان کے خلاف سازش کون رہا ہے۔ ادارے تباہ کرنا کون سی جہموریت ہے، یہ باتیں عمران خان نے بنی گالہ میں پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیں،کہتے ہیں 10 جولائی کے بعد عوام سڑکوں پر نکالیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ شریف خاندان لندن کے فلیٹس کا ریکارڈ نہیں دے سکا ، اگر فلیٹس مریم نوازکے نام ہیں تو پھرنوازشریف نے کرپشن کی رقم سے خریدے، اب جے آئی ٹی کے سامنے آنسو بہا کر ڈرامے کیے جارہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا کہ  اب انہیں خواتین یاد آگئیں ، کہا سب جانتے ہیں کہ بےنظیراورنصرت بھٹو کے ساتھ کیا سلوک ہوا، شیریں مزاری اور ڈاکٹر فردوس کے خلاف جو زبان استعمال ہوئی اس وقت خواتین کا تقدس کہاں تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کاٹن والےعلاقے میں شوگر ملز بناکراختیارات کا غلط استعمال کیا،اورتوہین عدالت کے مرتکب ہوئے، بتایا جائے اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈز لینا کیسے غیر قانونی ہوگیا۔