Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شریف برادران ٹیکنیکل طریقے سے دھاندلی کرتے ہیں : طاہر القادری

شریف برادران ٹیکنیکل طریقے سے دھاندلی کرتے ہیں : طاہر القادری
July 25, 2015
لاہور(92نیوز) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں شریف برادران ٹیکنیکل طریقے سے دھاندلی کرتے ہیں ان کی دھاندلی کو صرف اس سسٹم سے جان چھڑا کر ہی روکا جا سکتا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ  شریف برادران ٹیکنییکل طریقے سے دھاندلی کرتے ہیں ،،ان کی دھاندلی کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس سسٹم کو ہی اکھاڑ پھینکا جائے ، جب جوڈیشل کمیشن بنا تھا تو میں نے اسی وقت اس کے فیصلے بتا دیے تھے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا  الیکشن کمیشن کا قیام ہی غیر آئینی تھاالیکشن کمیشن کے قیام کے متعلق  میرے اٹھائے آئینی نکتے کا جواب آج تک نہیں دیا گیا ،  ڈاکٹر طاہر القادری مزید بولے کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں سپریم کورٹ کہتی ہے جہاں پولیس خود فریق ہو وہاں پولیس تحقیقات نہیں کر سکتی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مذید کہا  ان کی دعا ہے کہ یہ حکومت اپنی معیاد پوری نہ کرے کیونکہ یہ جتنا عرصہ چلے گی ملک کو مزید تباہ کرے گی ، انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی عوامی تحریک کی گائیڈ لائن تیارکرنے  کے لیے کور کمیٹٰی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔