Friday, September 13, 2024

شریف برادران نے دن دیہاڑے 14لوگوں کو قتل کروایا، عمران خان

شریف برادران نے دن دیہاڑے 14لوگوں کو قتل کروایا، عمران خان
December 8, 2017

جڑانوالہ (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران نے دن دیہاڑے چودہ لوگوں کو قتل کروایا، اگر چپ ہوگئے تو اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے۔

جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا شریف خاندان نے ملک تباہ کر دیا،انہوں نے رانا ثنا اللہ کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو جیل میں ہونا چاہیے۔

جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو کچھ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسیطینیوں کے ساتھ کیا وہ قابل مذمت ہے، امریکا کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے ثابت ہو گیا کہ کوئی اقوام متحدہ مظلوم کی مدد کرنے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بوسنیا میں بھی دو لاکھ مسلمان مارے گئے لیکن کسی نے بھی مدد نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہمارے پاس ایک طاقتور فوج ہے، کم از کم ہمارے اوپر کوئی اس طرح ظلم نہیں کر سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو کیا ہے اس کی وجہ سے ساری دنیا کے مسلمان متحد ہو جائیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے ملک ڈبو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی فضول باتوں کا جواب دینا پسند نہیں کرتا، شریف خاندان کی کرپشن پر ان کے سیاسی تابوت میں کیل ٹھونک دیئے گئے ہیں ۔