Saturday, July 27, 2024

شریفاں اور عاصمہ کے قاتلوں کی سرپرستی کے پی حکومت کر رہی ہے ، بلاول بھٹو

شریفاں اور عاصمہ کے قاتلوں کی سرپرستی کے پی حکومت کر رہی ہے ، بلاول بھٹو
January 30, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کا کہنا ہے پی ٹی آئی گھناؤنے جرائم  اور دہشتگردوں کی نانی بن چکی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ، چار سالہ معصوم عاصمہ ،شریفاں بی بی اور  مشال کے قاتل تاحال آزاد ہیں۔

 انہوں نے الزام عائد کیا کہ عاصمہ  کے قاتل کا فرار کے پی حکومت کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔ شریفاں بی بی اور ننھی عاصمہ کے قاتلوں کی  سرپرستی  کے پی حکومت کررہی ہے۔