Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شرمندگی، پشیمانی اسحاق ڈار کے چہرے پر لکھی ہے:عمران خان

شرمندگی، پشیمانی اسحاق ڈار کے چہرے پر لکھی ہے:عمران خان
July 3, 2017

چترال (92نیوز)ایک ایسے وقت میں جب اسلام آباد کی گرم فضاؤں میں اسحاق ڈارکے آگ اگلتے جملے گونج رہے تھے عین اسی وقت عمران خان چترال کی ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہورہے تھے، پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیر خزانہ کی پسینہ پونچھتی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرکے الزامات کا جواب دیا، ساتھ ہی دلچسپ تبصرہ بھی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اسحاق ڈار  جب جےآئی ٹی میں پیشی کے بعدعمران خان کے خلاف منہ سے آگ نکال رہے تھے تو تحریک انصاف کے چیئرمین چترال کی ٹھنڈی فضاؤں  میں  موسم کا مزہ لے رہے تھے ۔اسحاق ڈار کے حملے اس قدر سخت اور ذاتی نوعیت کےتھے کہ خان صاحب  نے ٹھنڈے موسم میں بھی کچھ گرم باتیں اسحاق ڈار کےلیے ٹوئٹرپر لکھ ڈالیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کی ایسی تصویر پوسٹ کی جس میں اسحاق ڈار دوران گفتگو اپنا پسینہ صاف کررہے تھے۔ خان صاحب نے اس تصویر کےساتھ لکھا کہ ایک تصویر ہزار لفظوں سے زیادہ اہم ہے ، شرمندگی اورپشیمانی اسحاق ڈار کے چہرے پر لکھی ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی خان صاحب نے اپنی اور اپنے قریبی دوستوں کی ایک تصویر بھی موازنے کےلیے پوسٹ کی جس میں عمران خان ، جہانگیر ترین، شاہ فرمان ، عاطف خان اور قریبی دوست زلفی بخاری  چترال میں پرسکون انداز میں  بیٹھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ جب کوئی شرمندگی نہیں ہوتی تو وہ بھی چہروں سے عیاں ہوتی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ اسحاق ڈار اپنی غلیظ اور ہیجانی گفتگو سے اس کیس سے  بچ نہیں سکتے، اس سے پہلے انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی وہ تصویر بھی شیئر کی جس میں لیگی رہنما سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وکٹری کانشان بنارہے تھے ،اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ کس طرح موٹو گینگ یہ بات بھول گیا کہاانہوں نے خوشیاں منائی تھیں۔