Tuesday, April 30, 2024

شرجیل میمن ، دیگر ملزمان کی نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں مسترد

شرجیل میمن ، دیگر ملزمان کی نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں مسترد
January 18, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں مسترد کر دی۔
اربوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔
شرجیل میمن کو نہ ہتھکڑی لگائی گئی اور نہ قیدیوں والی جیکٹ پہنائی گئی۔
احتساب عدالت نے شرجیل میمن اور منصور راجپوت کی جانب سےنیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
ادھر عدالت نے مرکزی ملزم انعام اکبر میمن اور محمد حنیف کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد سماعت تیئس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
شرجیل میمن نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی سندھ حکومت کا حق ہے۔
دوسی طرف شرجیل میمن کی فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی میں کرپشن کا سامنا کرنے والے نثار مورائی سے عدالت کے احاطے میں ملاقات بھی ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔