Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شرجیل میمن اور شریک ملزمان کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شرجیل میمن اور شریک ملزمان کی توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
January 9, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے اربوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن اور شریک ملزمان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔
دوران سماعت شرجیل میمن اور شریک ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ مرکزی ملزم انعام اکبر کو عدالت نہیں لایا گیا۔
ان کے وکیل نے بتایا کہ انعام اکبر بیمارہیں ، جناح اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے،عدالت نہیں آ سکتے۔
ادھر ملزمان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر نیب نےجواب عدالت میں جمع کروا دیا۔
جواب میں کہا گیا کہ ملزمان کو عدالت سے نہیں بلکہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کر دی۔
دوسری طرف شرجیل میمن صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیب حکام پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا سندھ اور پنجاب میں الگ الگ رویہ ہے۔
شرجیل میمن نے یہ سوال بھی کیا کہ اسحاق ڈار، نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالے جا رہے۔