Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شرجیل خان کو دورہ آئرلینڈ راس آ گیا‘ چھیاسی گیندوں پر 152 رنز بنا ڈالے

شرجیل خان کو دورہ آئرلینڈ راس آ گیا‘ چھیاسی گیندوں پر 152 رنز بنا ڈالے
August 18, 2016
ڈبلن (ویب ڈیسک) شرجیل خان نے ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری بنا کر گرین شرٹس کو آئر لینڈ پر فتح کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر دی۔ انہوں نے چھیاسی گیندوں پر نو چھکوں اور سولہ چوکوں کی مدد سے ایک سو باون رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ کا دورہ شرجیل خان کو راس آ گیا۔ پہلے ہی میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری سکور کر ڈالی۔ ڈبلن کے میلا ہائیڈ کرکٹ گراو¿نڈ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی طرف سے کپتان اظہر علی اور شرجیل خان اوپننگ کے لیے میدان میں آئے۔ اظہر علی تو ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم شرجیل خان کریز پر جم کر کھڑے رہے۔ انہوں نے اکسٹھ گیندوں پر پانچ چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جبکہ مجموعی طور پر چھیاسی گیندوں پر نو چھکے اور سولہ چوکے لگا کر ایک سو باون رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شرجیل خان نے گرین شرٹس کو ایک ایسی بنیاد فراہم کی جس کی مدد سے میچ پر اس کی گرفت مضبوط ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔ شرجیل خان 152‘ شعیب ملک 57‘ محمد نواز 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔