Saturday, July 27, 2024

شرجیل خان اور بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے لمبی پارٹنر شپ قائم کرلی

شرجیل خان اور بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے لمبی پارٹنر شپ قائم کرلی
February 24, 2021

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں شرجیل خان اور بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کرلیا۔

کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان اور بابر اعظم نے 115 گیندوں پر 176 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی ۔ جن میں سے شرجیل خان نے 58 گیندوں پر 105 جبکہ بابر اعظم نے 53 گیندوں پر 62 رنز بنائے ۔

کراچی کنگز کے اوپنر کی جانب سے ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف  میچ میں قائم  کیا گیا۔