Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شرانگیز تقاریر !!! کالعدم تنظیم کے مفتی تنویر عالم فاروقی کو 6ماہ قید اور 50ہزار جرمانے کی سزا

شرانگیز تقاریر !!! کالعدم تنظیم کے مفتی تنویر عالم فاروقی کو 6ماہ قید اور 50ہزار جرمانے کی سزا
October 5, 2015
راولپنڈی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شرانگیز تقاریر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مفتی تنویر عالم فاروقی کو 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مفتی تنویر عالم کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام پر درج مقدمے کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو آج سنایا گیا۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں 11 مئی کو مقدمہ درج کر کے ملزم کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا تھا جس نے بعد میں ضمانت حاصل کر لی۔ آج مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا تو ملزم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھا جسے گرفتار کر کے جیل بھجوادیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔