Wednesday, December 7, 2022

شرارتوں اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی وائلڈ لائف“ کل ریلیز ہو گی

شرارتوں اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی وائلڈ لائف“ کل ریلیز ہو گی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سمندر یاترا پر نکلے نوجوان روبنسن کی کہانی پر مبنی ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”دی وائلڈ لائف“ ریلیز کے لیے تیار۔ شرارتوں اور کامیڈی سے بھرپور فلم کل سینما گھروں میں پیش کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی نوجوان لڑکے روبنسن کے گرد گھومتی ہے جو سمندری جہاز پر سوار ہوکر نکلتا ہے لیکن طوفان اسے آگے نہیں بڑھنے دیتا۔ روبنسن خود تو طوفان سے بچ جاتاہے لیکن اسکا جہاز بری طرح متاثر ہو جاتا ہے۔ نوجوان اپنی اور پالتو کتے کی جان بچانے کیلئے ایک جزیرے پر پڑاو ڈالتا ہے۔ جزیرے پر موجود طوطا، بلی، بکری اور گرگٹ مل کر بن بلائے مہمان کو تنگ کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں اور روبنسن کا جینا حرام کر دیتے ہیں۔ فلم میں اور کیا کیا ہنگامہ ہوگا یہ سب جاننے کیلئے انتظار کریں بس چند گھنٹے کیونکہ فلم کل سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔