شدید گرمی کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
اسلام آباد (92 نیوز) شدید گرمی کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مردان، میر پور آزاد کشمیر اور مالا کنڈ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف مقامات پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے جن میں مظاہرین حکومت کو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی دہائیاں دیتے رہے۔
مرکزی لیگی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا عوام سے وعدہ کیا تھا لیکن نصف مہینہ گزرنے کے باوجود بھی وعدہ پورا نہیں کیا جا سکا۔
منہ چڑھاتے پنکھے اور بند پڑے پانی کے نل شہریوں کی کوفت میں اور اضافہ کرتے ہیں۔