Tuesday, November 29, 2022

شدید گرمی کے باعث کراچی یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

شدید گرمی کے باعث کراچی یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی
کراچی(92نیوز)کراچی یونیورسٹی میں پیر سے ہونے والے  پرچے شدید گرمی کے باعث ملتوی کردئیے گئے ۔ نئی تاریخوں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات جامعہ کراچی ارشد عظیمی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں حالیہ گرمی کی شدید لہر کے باعث جامعہ کراچی میں پیر سے ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردئیے گئے ہیں ۔ جن میں ایم بی بی ایس کے امتحانات بھی شامل ہیں ۔ نئی تاریخوں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔