Thursday, December 8, 2022

شدید گرمی میں لاہور کا برڈ ہاؤس پرندوں کیلئےنعمت بن گیا

شدید گرمی میں لاہور کا برڈ ہاؤس پرندوں کیلئےنعمت بن گیا
لاہور ( 92 نیوز) فضاؤں میں اڑتے خوبصورت پرندے کسے پسند نہیں، لیکن شدید گرمی کے باعث   رنگ برنگے  پرندے  بھی  نڈھال ہو نے لگے ہیں ،  شدید گرمی میں لاہور کا برڈ ہاؤس پرندوں کیلئےنعمت بن گیا جہاں دانہ چگنے کے  بعد پرندے بسیرا کرتے ہیں اورسکون کا سانس لیتے  ہیں۔ سورج نے آگ برسائی تو انسانوں کیساتھ ساتھ پرندے بھی بے چین ہو گئے ، شدید گرمی میں پرندے ہانپنے لگے  ، ایسے میں ضرورت تھی کسی سایہ فگن کی ،جو  بے زبانوں کو  چلچلا تی دھوپ سے  محفوظ رکھے۔ پی ایچ اے کی جانب سے  مال روڈ استنبول چوک میں برڈ ہاوس قائم کیا گیا  ہے ، جہاں  خوبصورت پرندے  فضاوں میں  اٹھکیلیاں کرنے اور دانہ چگنے کے بعد   سکو ن  کیلئے  قیام پذیر ہو تےہیں۔ پرندوں کیلئے استنبول چوک سمیت  لاہور کے مختلف  علاقوں میں دانہ دنکا اور تازہ  پانی کا  انتظام بھی  کیا  گیاہے، شہری روزانہ ،باجرہ ،چاول ، روٹی مکئی  اور دیگر خوراک مختلف جگہوں پر رکھتے ہیں  جسے  پرندے پیٹ  بھر کر چگتے ہیں ، یہ منظر دیکھنے والوں کا دل موہ لیتےہیں ، شہری   اس کام کو دلی سکون کا ذریعہ قرار دیتےہیں ۔ شہریوں کی جانب سے خوراک اور تازہ پانی کا انتظام کرنا پرندوں سے  محبت کی عکاسی کرتا ہے ۔