Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شدید سردی سے یورپ بھر میں 17 افراد ہلاک ہوگئے

شدید سردی سے یورپ بھر میں 17 افراد ہلاک ہوگئے
March 1, 2018

لنن ( 92 نیوز ) شدید سردی سے یورپ بھر میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔مشرق سے آنے والےشدید موسمی ہواؤں،بارش اور برفباری نے یورپ پر دھاوا بول دیا ۔  یخ بستہ ہواؤں سے برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔  شدید سردی کے باعث  برطانیہ سمیت یورپ بھر میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

سائبیریا کی ٹھنڈی ہواؤں کومشرق سے آنے والی آفت  قرار دے دیا گیا ، جس کی وجہ سے برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں موسم کی سخت ترین وارننگ ’’ایمبر‘‘جاری  کردی گئی ہے۔

 کئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی 20 درجے نیچے گرچکا ہے، اسکاٹ لینڈ میں بھی ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا ہے ۔شدید سردی نے برطانیہ بھر میں نظامِ زندگی بھی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے  ۔ خراب موسم کے باعث سینکڑوں تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا۔

ریل سروسز  اور پروازیں منسوخ جبکہ زمینی سفر بھی متاثر ہوا ہے۔  شدید موسم کی وجہ سے ہزاروں گھر بجلی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہو کر رو گئے۔

ٹریفک حادثات میں اضافے کے باعث انتظامیہ نے ڈرائیوروں کو مزید محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اب تک چار برطانوی شہری مختلف ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔