Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شدید دھند کے باعث ملک کے میدانی علاقے گم ہو گئے

شدید دھند کے باعث ملک کے میدانی علاقے گم ہو گئے
January 26, 2018

لاہور (92 نیوز) شدید دھند کے باعث  ملک کے میدانی علاقے گم ہو گئے، ٹریفک کی روانی شدید متاثر اور موٹر وے فور کو بند کردیا گیا۔ موٹروے حکام کی ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت۔ شدید سردی سے زندگی تھم کر رہ گئی۔

دھند کی دبیر تہہ نے ملک کے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔ دھند کی وجہ سے پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپورمیں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ حد نگاہ کم ہوتے ہوتے نہ ہونے کے برابر رہ گئی، راستے گم ہو گئے جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

دھند کی شدت اور حد نگاہ صفر رہنے کی وجہ سے موٹر وے ایم فور کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ حادثات سے بچنے کے لیے موٹر وے حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔

گھوٹکی، اوباڑو، میرپوماتھیلو اور خانپورمہر سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی دھند کا راج رہا جس کے باعث قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ مردان سمیت کئی خیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں میں بھی دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک متاثر رہی۔