Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شدید آندھی طوفان کے باعث پتریاٹہ کیبل کار اچانک بند ہو گئی

شدید آندھی طوفان کے باعث پتریاٹہ کیبل کار اچانک بند ہو گئی
June 29, 2019
 مری (92 نیوز) شدید آندھی طوفان کے باعث پتریاٹہ کیبل کار اچانک بند ہو گئی۔ 70 کے قریب مرد و خواتین اور بچے فضا میں معلق ہو گئے۔ پتریاٹہ میں چیئرلفٹ کی خرابی کی وجہ سے سیاحوں کو سیر سپاٹے کے دوران جان کے لالے پڑ گئے۔ رسہ اترنے سے چیئرلفٹ آسمان پر اٹک گئی اور 70 سے زیادہ سیاح پھنس گئے۔ آندھی اور بارش کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ریسکیو آپریشن شروع ہی نہ کیا جاسکا تاہم انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ درجنوں سیاحوں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ امدادی کاموں کے دوران ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر راولپنڈی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس اہلکاروں کو بھی امدادی کارروائیوں کیلئے طلب کرنا پڑا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔