Wednesday, October 5, 2022

شدت پسند تنظیم داعش نے ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

شدت پسند تنظیم داعش نے ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
 شام (92 نیوز) شدت پسند تنظیم داعش نے ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو نیا جانشین بھی مقرر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے ایک آن لائن آڈیو ٹیپ میں پیغام جاری کیا کہ ابو ابراہیم الھاشمی القریشی کو نیا لیڈر اور خلیفہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ پچھلے ہفتے امریکہ کی سپیشل فورسز نے شام میں البغدادی کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا جہاں اس نے خود کش جیکٹ کے ذریعے خود کو اڑا دیا تھا۔ داعش نے 2014 میں عراق اور شام کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کےالبغدادی کو اپنا سربراہ بنایا تھا۔