Wednesday, October 5, 2022

شدت پسند تنظیم بوکو حرام کو شکست دے کر ہی دم لیں گے، بوکوحرام کیخلاف بڑا آپریشن کرینگے: نائیجیرین صدر محمدو بوہاری

شدت پسند تنظیم بوکو حرام کو شکست دے کر ہی دم لیں گے، بوکوحرام کیخلاف بڑا آپریشن کرینگے: نائیجیرین صدر محمدو بوہاری
نائیجیریا (ویب ڈیسک) نائیجیریا کے نومنتخب صدر محمدو بوہاری نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کو شکست دے کر ہی دم لیں گے۔ نائیجیریا کے نومنتخب صدر بوہاری کا کہنا ہے کہ وہ بوکوحرام کا پیچھا کریں گے اور اسے ختم کر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے شمال مشرقی حصوں میں بوکو حرام پانچ برس سے حملے کر رہی ہے اور نائیجیریا کی فوج کو شکست سے دوچار کرتی آ رہی ہے لیکن یہ فوج پر تنقید کا وقت نہیں ہے۔ بوکوحرام کے خلاف کارروائیوں میں نائیجیریا کی فوج کا اہم کردار ہے۔ نائیجیریا کی فوج جلد بوکوحرام کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرے گی اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں موجود نائیجریا اور چاڈ کی فوج کو واپس بھیج دیں گے۔