Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شدت پسندی کا راستہ چھوڑنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں : آرمی چیف

شدت پسندی کا راستہ چھوڑنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں : آرمی چیف
July 10, 2015
کوئٹہ(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ شدت پسندی کاراستہ چھوڑنے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں، ہتھیارپھینک کرقومی دھارے میں شامل ہونے والوں کی بحالی کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پرکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختربھی ساتھ تھے، جنرل راحیل شریف نے بلوچستان میں امن وامان کی بہترصورتحال پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ایف سی اورپولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائیوں سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی اورفرقہ واریت میں کمی ہوئی ہے۔ آرمی چیف نے ہتھیارپھینکنے والوں کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ ہتھیار پھینک کرقومی دھارے میں شامل ہونے والوں کی بحالی کے لئے ہرممکن تعاون کیا جائےگا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ توانائی اور تجارت سے متعلق بلوچستان ریجن معاشی  حب کی حیثیت رکھتا ہے امن، ترقی اورخوش حالی کے حصول کے لیے  پاک فوج صوبائی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے، سول اورملٹری کوششوں سے بلوچستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھانے پرایف ڈبلیو او کی تعریف کی۔