Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شدت پسندی اور دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، اعزاز چودھری

شدت پسندی اور دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں،  اعزاز چودھری
February 3, 2018

نیو یارک (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچودھری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں ۔ شدت پسندی اور دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ۔
امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے واضح کیا کہ افغانستان میں بے امنی سے پاکستان متاثر ہو رہا ہے ۔ افغانستان میں ہونے والے حملے قابل مذمت ہیں ۔ ہمسایہ ملک میں گورننس کا مسئلہ ہے جبکہ کریشن اور منشیات کی بھرمار ہے ۔ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات میں شامل ہونا ہو گا ۔ طالبان کو بھی مذاکرات کی میزپر آنا چاہئے ۔
سفیر اعزاز چودھری نے انٹرویو میں مزید کہا کہ پاکستانی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔
اعزاز چودھری نے زور دیا کہ پاکستان امریکا سے برابری اور احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے جب بھی ملکر کام کیا فائدہ ہی ہوا ۔