Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شجاع خانزادہ کی شہادت پر فخر !!! رشید گوڈیل پر حملہ حالات خراب کرنے کی سازش ہے : سپیکر قومی اسمبلی

شجاع خانزادہ کی شہادت پر فخر !!! رشید گوڈیل پر حملہ حالات خراب کرنے کی سازش ہے : سپیکر قومی اسمبلی
August 20, 2015
اٹک (92نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ کی شہادت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا رشید گوڈیل پر حملہ حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقے شادی خان میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کےلئے آنیوالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ شجاع خانزاہ سے ذاتی تعلق تھا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، کراچی آپریشن سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی ایم کیوا یم کے استعفوں سے متعلق پوچھا گیا سوال گول کرگئے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے حالات بہتر ہوئے ہیں، رشید گوڈیل پر حملہ حالات خراب کرنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو پاک چین اقتصادی راہداری اچھی نہیں لگ رہی اس لیے سرحد پر حالات خراب کیے جارہے ہیں۔