Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شجاع خانزادہ کی شہادت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حوصلے پست نہیں ہونگے : احسن اقبال

شجاع خانزادہ کی شہادت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حوصلے پست نہیں ہونگے : احسن اقبال
August 18, 2015
اٹک(92نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے شجاع خانزادہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی، ان کا کہنا تھا کہ  شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حوصلے پست نہیں ہونگے اوران کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق کرنل ر شجاع خانزادہ کے لواحقین سے  اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرنل ر شجاع خانزادہ نے قربانی دیکر یہ ثابت کیا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے،ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مزید تیزی آئے گی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پوری قوم یک زبان ہوکر دہشتگردوں کے خلاف کھڑی ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوگی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عسکری ملٹری تعلقات میں مثالی اتحاد ہے اس اتحاد کی بنیاد پر کوہ ہمالیہ کے پہاڑوں کو سر کیا جاسکتا ہے۔