Tuesday, September 17, 2024

شجاع خانزادہ کا کیس حل ہوگیا ہے : آئی جی پنجاب

شجاع خانزادہ کا کیس حل ہوگیا ہے : آئی جی پنجاب
October 1, 2015
لاہور(92نیوز)آئی جی پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کا کیس حل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملہ آور کا سہولت کار قاسم معاویہ کوگرفتار کر لیا گیا تھاجبکہ حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری سہیل نے حملے کی پلاننگ کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ قاری سہیل اٹک کے سلطانی گاؤں میں رہائش پذیر ہوا جبکہ امجد اور صدام صوبائی وزیر داخلہ کی ریکی کرکے تمام معلومات قاری سہیل کو فراہم کر تے تھے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ قاری سہیل نے معاذ نامی خودکش حملہ آور کو تیار کیا اور خود موٹرسائیکل پر بٹھا کر کرنل شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر چھوڑ کر آیا۔ معاذ ایک سائل بن کر صوبائی وزیر داخلہ کے سامنے گیا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے جبکہ این اے ایک سو بائیس میں ضمنی الیکشن اور بلدیاتی انتخابات میں پولیس مکمل طور پر غیرجانبدار رہے گی۔