Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شجاع خانزادہ پر حملے میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہو سکتی ہیں !!! مقامی افراد کے ملوث ہونے کا شبہ، اداروں کی تحقیقات جاری

شجاع خانزادہ پر حملے میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہو سکتی ہیں !!! مقامی افراد کے ملوث ہونے کا شبہ، اداروں کی تحقیقات جاری
August 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) شجاع خانزادہ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور انٹیلی جنس ادارے مختلف پہلوﺅں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شجاع خانزادہ پر حملے میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ساتھ وقوعہ کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاروں کو معطل کرکے انہیں شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب کھڑی ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔ دوران تفتیش لئے گئے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وقوعہ کے دوران شجاع خان زادہ کے ڈیرے کی سکیورٹی الرٹ نہیں تھی۔ اہلکاروں نے اپنے بیانات میں جواز پیش کیا کہ انہیں ڈیرے کے اندر آنے والوں کو تلاشی یا چیکنگ سے منع کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او اٹک شجاع خانزادہ کے ملنے والی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات سے بخوبی آگاہ تھے۔