Saturday, September 21, 2024

شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث 9 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری

شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث 9 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری
September 30, 2015
راولپنڈی (92نیوز) تھانہ انسداد دہشت گردی راولپنڈی نے شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث 9 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔ ملزمان میں حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری سہیل بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث ایک ملزم قاسم معاویہ کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش منصوبے میں ملوث دیگر ملزمان کے نام بھی ظاہر کیے تھے۔ سی ٹی ڈی نے حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری سہیل اور دیگر ملزمان امجد فیاض‘ ظہیر عرف طلحہ‘ نیاز‘ عمران ستار‘ صداقت اور صدام کی گرفتاری کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت سعید گوندل کی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ آئندہ دو روز تک ماسٹر مائنڈ سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے۔