Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شجاع خانزادہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مسیحی برادری کا ملک بھر میں یوم دعا، گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات

شجاع خانزادہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مسیحی برادری کا ملک بھر میں یوم دعا، گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات
August 23, 2015
لاہور (92نیوز) شہید کرنل شجاع خانزادہ سمیت اٹک کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مسیحی برادری آج ملک بھر میں یوم دعا منا رہی ہے۔ اس حوالے سے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقادکیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اٹرنل لائف منسٹریز کے زیر اہتمام سانحہ اٹک کے شہداءکیلئے خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور خلیل جارج سمیت مسیحی برادری کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاءنے شہدا ءکی یاد میں شمعیں روشن کیں جبکہ شہداءکے بلند درجارت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ دعائیہ تقریب میں کرنل شجاع خانزادہ کی بہادری اور شجاعت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کراچی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا جس پر عوام مطمئن ہیں۔