Sunday, September 25, 2022

شجاع آباد ،9 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی ، شور مچانے پر ملزم فرار

شجاع آباد ،9 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی ، شور مچانے پر ملزم فرار
شجاع آباد ( 92 نیوز) شجاع آباد  کے علاقے بستی کریم آباد میں  9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی   کی گئی ، بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔ بستی کریم آباد میں ملزم نے  9 سالہ بچی کو گھر میں اکیلی پا کر زیادتی کا نشانہ بنا  ڈالا ، بچی نے شور مچایا جس پر ملزم فرار ہو گیا ۔ بچی کے والد نے بتایا کہ وہ اور ان کی بیوی گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ  9سالہ بیٹی سے ملزم اقبال حسین نامی شخص نے زیادتی کی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔